سائیکل پنکچر ہوچکی اور اب چوہدری برادران اس پر سواری نہ کریں، نعیم اللّٰہ گل

سائیکل پنکچر ہوچکی اور اب چوہدری برادران اس پر سواری نہ کریں، نعیم اللّٰہ گل

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ سائیکل پنکچر ہوچکی اور اب چوہدری برادران اس پر سواری نہ کریں ۔ پرویز الہی ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ پرویزالٰہی بے بنیاد تنقید کر کے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ چوہدری برادران قومی ایشوز پر سیاست چمکانا بند کریں۔ عوام جانتے ہیں کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں کیا کارہائے نمایاں سرانجام دیئے؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں چوہدری پرویزالٰہی کو مسترد کر کے دیوار کے ساتھ لگا دیا۔ سیاست میں زندہ رہنے کے لئے چوہدری برادران دوسروں کا سہارا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ان کی سیاست آخری دموں پر ہے۔ الیکشن ہارنے کے بعد چوہدری برادران بیان بازی کے سہارے خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تیل کے نرخ میں ریکارڈ کمی کی اور عوامی خدمت کے میگاپراجیکٹس کا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1