شمسی ،کوئلے،ونڈ اورپن بجلی سے10400 میگاواٹ کے منصوبے لگیں گے،عرفان دولتانہ

شمسی ،کوئلے،ونڈ اورپن بجلی سے10400 میگاواٹ کے منصوبے لگیں گے،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں شمسی ،کوئلے،ونڈ اورپن بجلی سے10400 میگاواٹ کے منصوبے لگیں گے اور اکثر منصوبے 2017ء کے اختتام تک بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ لگائے جارہے ہیں ۔ جو دسمبر2017 تک مکمل ہوں گے۔اسی طرح جہلم میں مقامی کوئلے سے 300میگاواٹ بجلی پیداکرنے کا کارخانہ لگایا جارہا ہے اوریہ منصوبہ بھی 2017ء کے اختتام تک کام شروع کردے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی اس پیداوار سے زراعت اورصنعت کو بہت فائدہ ہوگا ۔ملک سے توا نائی کے بحران کا خاتمہ ہوگا جس سے بے روزگاری کا ختم ہوجائے گی ۔عوام خوشحال ہوں گے تو ملک خوشحال ہوگا ۔توانائی کے بحران کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔حکومت عوام سے کئے گئے تما م وعد ے پورے کرے گی