دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اولین ترجیح ہے،ام رقیہ

دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اولین ترجیح ہے،ام رقیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی منیجنگ ڈائریکٹر اُم رقیہ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا یتیموں ،بیواؤں اورغریب لوگوں کی فلاح وبہبود اوران کے دکھ درد میں شامل ہونامیسو گرومنگ سسٹم کی اولین ترجیحات ہے اس مادہ پرستی کے دورمیں غریب طبقے کی بے لوث خدمت کرنا،انہیں تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشورکا بنیادی مشن ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے یتیموں ،بیوؤاں اورغریب افراد کی خدمت کرر ہے ہیں اوراب تک سینکڑوں لڑکیوں اور بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کر چکے ہیں۔






انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی امداد اوران کی خدمت کرنا افضل ترین عبادت ہے اور ادارے کے چےئر مین طارق جاوید کی قیادت میں ’’گروپ آف سٹوڈنٹس‘‘ اس فریضے کی انجام دہی کیلئے دن را ت کوشاں ہیں۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے صدقات اورعطیات میسو گرومنگ سسٹم کودیں تاکہ مستحق افراد کی خدمت کے دائرے کومزید وسعت دی جاسکے ۔