ایل ڈی اے نے منصوبوں کیلئے 53 ارب روپے مانگ لئے

ایل ڈی اے نے منصوبوں کیلئے 53 ارب روپے مانگ لئے

لاہور(خبر نگار خصوصی)ایل ڈی اے نے نئے مالی سال میں مختلف منصوبوں کیلئے پنجاب حکومت سے 53ارب روپے مانگ لیے۔محکمے کی طرف مختص کیے گئے11ارب کے منصوبوں میں کو ئی میگا پراجیکٹ شامل نہیں کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈی جی ایل ڈی اے کی بجٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس مین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کواٹر،چیف انجنئیر ٹیپا ونگ ،چیف ٹاؤن پلانر،چیف میٹر و پولیٹن پلانرسمیت مختلف ڈائریکٹر ز نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہ مالی سال میں حکومت پنجاب سے ایل ڈی اے کی حدود میں مختلف منصوبوں کیلئے 53ارب روپے کا مطالبہ کیا جائے گا جس میں سے 110ملین روپے سے نرسری چوک سے سدرن بائی پاس روڈاور فلائی اوور ،کاہنہ کاچھہ فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔کالج روڈ کی سیفٹی کیلئے 1200ملین مختص کیے جائیں گے،غوث العظم روڈ پر سگنل فری بنانے کیلئے پہلے سے موجود ڈیڈھ ارب روپے نئے مالی سال میں منتقل کر دیئے جائیں گے۔پیکو روڈ کیلئے 750ملین ،شرقپور کیلئے 700 ملین اور جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی کے جوہر ٹاؤن آفس کی تزئین و آرائش کیلئے اڑھائی ارب روپے کا بجٹ رکھا جائے گا۔دوسری طرف فیصلہ کیا گیا کہ ایل ڈی اے 2015-16کے بجٹ میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کرے گا جبکہ مختص کیے گئے 11ارب روپے کو پہلے سے جاری منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔جس میں 4ارب ایل ڈی اے سٹی پر خرچ کیا جائے گا جس میں ڈویلپمنٹ کے منصوبے سڑکوں کی تعمیر،سیوریج،واٹر سپلائی،گیس اور بجلی شامل ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون میں مقدمہ سازی کے خاتمہ کے بعد کلئیر ہونے کی صورت میں کے اینڈ ایل بلاک کی سڑکیں اور دیگر کام کیلئے2ارب روپے اور پہلے سے جاری 6پراجیکٹس کیلئے5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1