غزہ کی پٹی میں زمین دوز مورچے دشمن کیخلاف مجاہدین کا بہترین ہتھیار ہیں، خلیل الحیہ

غزہ کی پٹی میں زمین دوز مورچے دشمن کیخلاف مجاہدین کا بہترین ہتھیار ہیں، خلیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (این این آئی) حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور فلسطین کی تمام مزاحمتی و جہادی تنظیمیں صہیونی دشمن کیخلاف اپنی جہادی تیاریاں جاری رکھیں گی ،غزہ کی پٹی میں زیرزمین سرنگیں اور زمین دوز مورچے دشمن کیخلاف مجاہدین کا بہترین ہتھیار ہیں۔حماس رہنماء نے ان خیالات کا اظہار القسام بریگیڈ کے شہید کارکن عصام الکتانی کی نماز جنازہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیل الحیہ نے کہا کہ مجاہدین جہاد اور مزاحمت کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لانے کیلئے تیاریاں جاری رکھیں گے۔ دشمن کیخلاف جنگ میں استعمال ہونیوالے ہتھیاروں میں اہم ہتھیار زیرزمین سرنگیں ہیں۔ دشمن کو شکست فاش دینے کے سرنگوں کی کھدائی کا عمل جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ کے جانثار لشکر مزید سرنگیں بھی کھودیں گے اور دشمن کی جانب سے جارحیت مسلط کی گئی تو ان سرنگوں کو دشمن کا قبرستان بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے جارحیت فلسطینی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی بلکہ جنگ نے ہمیشہ فلسطینی قوم کو مزید عزم واستقلال کا پہاڑ بنا دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -