مقبوضہ بیت المقدس، عباس ملیشیاء نے نیا ریکارڈ بنا دیا

مقبوضہ بیت المقدس، عباس ملیشیاء نے نیا ریکارڈ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کی زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز نے اسرائیلی فوج کیساتھ ملکرنہتے فلسطینی شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔مئی میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں شہریوں پر تشدد کے 425 واقعات پیش آئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے قائم کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں عباس ملیشیا نے کریک ڈاؤن کے دوران 164 فلسطینی سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز میں منتقل کیا،ان میں سے 122 شہری عباس ملیشیا کی ڈیفنس فورس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے۔
جبکہ 38 کو جنرل انٹیلی جنس حکام نے حراست میں لیا ،دیگر 4شہریوں کی گرفتاری کا ذریعہ معلوم نہیں ہوسکا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالوں میں 12 اساتذہ، تین آئمہ مساجد، 5صحافی، جامعات کے 65 طلباء، ایک وکیل، ایک سکول کا پرنسپل اور ایک انجینئر شامل ہیں۔مئی کے دوران جہاں عباس ملیشیا کی جانب سے 150سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا وہیں 175 شہریوں کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے۔ ان میں سے بیشتر سیاسی جماعتوں کے کارکن ہیں، ان میں سے 80کو عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے طلب کیا جبکہ 95کو ڈیفنس فورس کے مراکز میں بلایا گیا۔ سیکیورٹی مراکز میں طلب کئے گئے شہریوں میں 7صحافی، جامعات کے 28 طلباء، پانچ اساتذہ اور دو وکلاء شامل ہیں۔ 28 کارکنوں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔ گرفتار کئے گئے شہریوں میں سے 52 کو عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ان میں سے 6شہریوں کی املاک بھی ضبط کی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -