ترکی :اپوزیشن کی انتخابی ریلی میں دھماکے ، دو افراد ہلاک

ترکی :اپوزیشن کی انتخابی ریلی میں دھماکے ، دو افراد ہلاک

استنبول(آن لائن) ترکی میں اپوزیشن جماعت کی انتخابی ریلی میں دو دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ترکی کے شہر دیاباقر میں دو دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ، دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ، کرد حمایت یافتہ جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ دھماکوں کے بعد ریلی کے شرکا نیاحتجاج کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صلاح الدین دیمر تاش نے عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ ترکی میں عام انتخابات آ ج اتوار کو منعقد کیے جا رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر