برونڈی میں سیاسی انتشار ، بڑی تعداد میں چھوٹے بچے کئی دن کا سفر تنہا پیدل طے کر کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچے، سیو دی چلڈرن

برونڈی میں سیاسی انتشار ، بڑی تعداد میں چھوٹے بچے کئی دن کا سفر تنہا پیدل طے ...

لندن (اے پی پی) مشرقی افریقی ملک برونڈی میں سیاسی انتشار کے باعث بڑی تعداد میں چھوٹے بچے کئی دن کا سفر تنہا پیدل طے کر کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچے ہیں۔ اس بات کا انکشاف بچوں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم ’’ سیو دی چلڈرن ‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رونڈی میں 2005ء میں نسلی فسادات کے باعث شروع ہونے و الی خانہ جنگی نے سنگین بحران کی صورت اختیار کرلی ہے اورکئی والدین اپنے گھروں کو لٹنے اور تباہ ہونے سے بچانے کیلئے گھروں پر ہی موجود ہیں اور اپنے بچوں کو تنہا ایسے مقامات پر بھیج رہے ہیں جنہیں وہ محفوظ تصور کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6ہفتوں کے دوران 2300 بچے جن کی عمریں 6 سال تک ہیں اپنے والدین کے بغیر کئی دنوں کا سفر پیدل طے کر کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچے ۔

مزید : عالمی منظر