ڈاکٹر امینہ گوریب فاکم نے ماریشس کی صدر کا حلف اْٹھالیا
پورٹ لوئس(آن لائن) معروف سائنسدان ڈاکٹر امینہ گوریب فاکم نے ماریشس کی صدر کا حلف اْٹھالیا۔ امینہ بحرِہند کے اس جزیرے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔امینہ گوریب فاکم نے اپنی حلف برداری کی تقریب کے بعد کہا ’’میرا عزم ہے کہ میں ماریشین قوم کو ایک پرچم تلے اکھٹا کروں۔‘‘یہ تقریب دارالحکومت پورٹ لوئس کے باہر ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس تقرری کو اپنے والدین کے نام کرتی ہیں۔ ’’جنہوں نے اس وقت اپنی بیٹی کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا عزم کیا تھا، جب کہ لڑکوں کو ترجیح دی جاتی تھی۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ’’ان کا دل فخر اور عاجزی دونوں سے لبریز ہے۔‘‘56 برس کی امینہ اس جزیرے کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ ماریشس نے برطانیہ سے 1968ء4 میں آزادی حاصل کی تھی، اور 1992ء4 میں برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوم کی ریاستی سربراہ کی حیثیت ختم کردی تھی۔ماریشس افریقہ کے دولت مند اور کم بدعنوان ملکوں میں سے ایک ہے۔13 لاکھ کی آبادی کے ساتھ ایک متوسط آمدنی کی حامل قوم کا فی کس جی ڈی پی 9 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔