بلدیاتی انتخابات کروانا تحریک انصاف کی کامیابی ہے ، یاسین گھمن

بلدیاتی انتخابات کروانا تحریک انصاف کی کامیابی ہے ، یاسین گھمن
بلدیاتی انتخابات کروانا تحریک انصاف کی کامیابی ہے ، یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ ( بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما یاسین گھمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والی پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی اورموجودہ حکومت مسلم لیگ(ن) کو خیبر پختونخوا میں ہونیوالی دھاندلی تو دکھائی دے رہی ہے جبکہ عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر وہ بضد ہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے کھل کر اس پر اپنا موقف دیا ہے کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو الیکشن کمیشن اس کا ذمہ دار ہے جبکہ حکمران جماعت تو ہر بات سے مکرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کروانا تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔دھاندلی زدہ حکومت اور اس کے حریفوں کو ہزاروں برمی مسلمانوں کا بہتا ہوا خون کیوں نظر نہیں آتا ؟ میانمار کے مسلمانوں پر مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی نہایت قابل افسوس ہے۔ ہزاروں مسلمان سسک سسک کر سمندروں میں غرق ہورہے ہیں لیکن ساری دنیا خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر موجودہ حکومت کی خاموشی کی تحریک انصاف بھرپور مذمت کرتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -