عراق کے سابق وزیرخارجہ طارق عزیزجیل میں انتقال کرگئے

عراق کے سابق وزیرخارجہ طارق عزیزجیل میں انتقال کرگئے

بغداد(این این آئی)عراق کے سابق وزیر خارجہ اور صدام حسین کے دور حکومت کے نائب وزیراعظم طارق عزیز جیل میں انتقال کرگئے ، حکام کے مطابق ملک کے سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی طارق عزیز جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے طارق عزیز کی عمر 79 سال تھی۔ انہوں نے 2003 ء میں بغداد پر امریکا کے قبضے کے بعد خود کو امریکی افواج کے سپرد کر دیا تھا طارق عزیر کو 2010 ء میں عراق کی سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا۔

مزید : عالمی منظر