انڈونیشیا ٗ کشتی کا انجن پھٹنے سے دھماکے کے باعث گیارہ افراد زخمی

انڈونیشیا ٗ کشتی کا انجن پھٹنے سے دھماکے کے باعث گیارہ افراد زخمی

جکارتہ (این این آئی ) انڈونیشیا میں کشتی کا انجن پھٹنے سے دھماکے کے باعث گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ انڈونیشین میڈیا کے مطابق کشتی میں 129 افراد سوار تھے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی سیاحوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا کشتی جزیرہ لومبوک سے جزیرہ بالی کی طرف جا رہی تھی ۔ تیل کا پائپ پھٹنے سے انجن میں دھماکہ ہوا جس کے باعث کشتی میں آگ لگ گئی ۔ کشتی میں آسٹریلیا ، اٹلی ، امریکہ ، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے سیاح سوار تھے ۔ انڈونیشین میڈیا کے مطابق کشتی میں دھماکہ سفر شروع ہونے کے 15منٹ بعد ہوا ۔

مزید : عالمی منظر