سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرایا گیا

سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرایا گیا

سری نگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرایا گیا ،پاکستانی پرچم لہرانے کا یہ نیا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی گیلانی پاسپورٹ بنوانے کے لیے درخواست جمع کرانے سری نگر میں پاسپورٹ آفس گئے، اس موقع پر ریلی کے شرکا ء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے لگارہے تھے۔پاسپورٹ آفس میں سید علی گیلانی پاسپورٹ آفس گئے جہاں ان کی تصویر اور فنگر پرنٹ لیے گئے۔پاسپورٹ آفس سے واپسی پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہا کہ وہ پیدائش کے اعتبار سے بھارتی شہری نہیں ہیں۔سید علی گیلانی سعودی عرب جانا چاہتے ہیں تاکہ وہاں مقیم اپنی بیمار بیٹی سے مل سکیں تاہم پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب نہیں جا سکے۔

مزید : عالمی منظر