شاہدرہ ، زیر تعمیر مکان کی دیوارگرنے سے مزدور شدید زخمی ہو گیا

شاہدرہ ، زیر تعمیر مکان کی دیوارگرنے سے مزدور شدید زخمی ہو گیا
شاہدرہ ، زیر تعمیر مکان کی دیوارگرنے سے مزدور شدید زخمی ہو گیا

  

لاہور (کر ائم سیل) شاہدرہ کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوارگرنے سے مزدور شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ بو ٹا پارک کے رہائشی انور کا مکان زیر تعمیر تھا کہ اچانک اس کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں علی نامی مزدور شدید زخمی ہو گیا ،اس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ محلہ دار آصف نے بتایا کہ دیوار بارش کی وجہ سے گر گئی تاہم علی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،ہم نے بروقت زخمی کو ہسپتال پہنچادیا تھا۔

مزید : علاقائی