خرچہ مانگنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ،خاتون انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گئی

خرچہ مانگنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ،خاتون انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گئی
خرچہ مانگنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ،خاتون انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کر ائم سیل) شالیمار کے علاقہ میں گھر کاخرچہ مانگنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ،متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق شالیمار کی رہائشی صائمہ کی شادی محلہ دار انور سے 6ماہ قبل ہو ئی تھی، اس دوران انور نے اپنی خالہ کی لڑکی سے تعلقات استوار کر لئے اور صائمہ کو خرچہ دینا بند کر دیا ۔صائمہ کے احتجاج پر انور نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔خاتون نے بتایا کہ انور سے اس نے لو میرج کی تھی لیکن ایک ماہ بعدہی اس نے مجھ سے ہر طرح کا تعلق ختم کر لیا ۔میں نے انور کو بہت سمجھایا لیکن اب وہ دوسری شادی کر نا چاہتا ہے اس لئے اس نے مجھے خرچہ دینا بھی بند کر دیا ہے ۔انور کی بہن انوشہ نے بتایا کہ میرا بہنو ئی اس سے قبل بھی میری بہن پر تشدد کر تا تھا لیکن اب تو اس نے حد ہی کر دی ہے اور مزید زیادتی یہ کہ کچن کا خرچہ تک نہیں دیتا۔اسے انصاف دلایا جائے۔

مزید : علاقائی