صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد واداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد واداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور( کر ائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دورا ن شہریوں کو لاکھوں روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون،گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عاصم سے ایک لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈاورنقدی لوٹ لی ۔ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے فہیم کے گھر میں گھس کر 1لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا، اسلامپورہ میں ڈاکوؤں نے نعمان کے گھر میں گھس کرساڑھے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی ۔شاد باغ میں ڈاکوؤں نے ارشاد سے 52ہزار روپے مالیت کی نقدی ،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے احسان سے 61ہزار روپے مالیت کی نقدی وغیرہ ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے مسز حسن سے 45ہزار روپے مالیت کا موبائل ،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے طاہر سے 26ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اکمل سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے وارث سے 38ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گلزار سے 41ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے مجاہد سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔دوسری جانب چوری کی ایک واردات میں شفیق کے گھر سے 4لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے گئے۔علاوہ ازیں لاری اڈا میں قیصر، فیصل ٹاؤن میں جاوید ،اسلام پورہ میں شاہدہ ،لیاقت آباد میں عنایت ،گلبرگ میں عبد الرشید کی گاڑیاں جبکہ مزنگ میں مسعود ،سبزہ زار میں پرویز ،اسلام پورہ میں احمد ،ستو کتلہ میں سعید ،نصیر آباد میں شاہ زیب ، ،گلبرگ میں رحیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی