مختلف واقعات میں 2نوجوان ہلاک ،لاشیں ورثاکے سپرد

مختلف واقعات میں 2نوجوان ہلاک ،لاشیں ورثاکے سپرد

لاہور(کرائم سیل) ہربنس پورہ کے علاقے میں خودکشی اور زہریلی شراب پینے کے مختلف واقعات میں 2نوجوان ہلاک ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رام گڑھ بازار میں ہیر ڈریسر اعظم نے گزشتہ روز زہریلی شراب پی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں ننھا نامی 18سالہ نوجوان نے والدین سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کر لیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے لیا جو بعد ازاں پوسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

مزید : علاقائی