پی ٹی سی ایل کے افسر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا

پی ٹی سی ایل کے افسر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا
پی ٹی سی ایل کے افسر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کرائم سیل) مصری شاہ پولیس نے پی ٹی سی ایل کے افسر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم محمد علی نے پی ٹی سی ایل کے ایک افسر سے ساڑھے تین لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا جس کی اطلاع اس نے پولیس کو دی جنہوں نے ملز م کو ٹریس کر کے گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اس سے مزید وارداتوں کے انکشاف ہونے کی بھی امید ہے۔

مزید : علاقائی