بیدیاں روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکرسے 28سالہ نوجوان جاں بحق

بیدیاں روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکرسے 28سالہ نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) بیدیاں روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکرسے 28سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں بھجوا کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیدیاں روڈ پر 28سالہ محمد علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو پوسٹ ما رٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -