نوسربازوں نے زہریلی چیزیں کھلا کر 2افراد کوہلاک کر دیا

نوسربازوں نے زہریلی چیزیں کھلا کر 2افراد کوہلاک کر دیا

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے زہریلی چیزیں کھلا کر 2افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق مزنگ اور داتا دربار کے علاقہ سے مقامی افراد کو سڑک کے کنارے 60سالہ اور 65سالہ افراد کی نعشیں ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور پر زہریلی چیز کا استعمال معلوم ہو تی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی