لیاقت آباد پولیس کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج

لیاقت آباد پولیس کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج

لاہور(کرائم سیل) لیاقت آباد کے رہائشیوں نے گزشتہ روز لیاقت آباد پولیس کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا اور شملہ پہاڑی اور ملحقہ تمام سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کئی گھنٹوں تک بند کئے رکھا۔مظاہرین نے نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او لیاقت آباد اور دیگر پولیس اہلکاروں نے مل کر ان کے گھروں اور فلیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کا سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے جبکہ انہوں نے خواتین سے بد تمیزی کرتے ہوئے بچوں پر تشدد بھی کیا ۔اس حوالے سے پولیس حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں ۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ان کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کا وعدے کرتے ہوئے انہیں پرُ امن طور پر منتشر کر دیا۔

مزید : علاقائی