کوئٹہ ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

کوئٹہ ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں باچا خان چوک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 5افرادجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد شہر بھر میں کشیدگی، دکانیں اور بازار بند ہو گئے،وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔اتوار کو کوئٹہ کے علاقے باچہ خان چوک کے قریب نا معلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سرکلرروڈ،مشن روڈ، سورج گنج بازاراورملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے جبکہ اہل علاقے کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔

کوئٹہ فائرنگ

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان شیعہ کانفرنس کی اپیل پر کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہڑتال کی حمایت کردی جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کیخلاف 5 روزہ سوگ کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان شیعہ کانفرنس نے اتوار کے روز باچا خان چوک پر ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کی ہلاکت کیخلاف آج بروز سوموار ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا پشتونخواملی پارٹی نے ہڑتال کی حمایت کی جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے سانحہ باچا خان چوک کیخلاف 5 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

مزید : صفحہ اول