بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،خیبر پختونخوا حکومت نے 9جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،خیبر پختونخوا حکومت نے 9جون کو آل پارٹیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی) بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت نے 9جون کو پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ اتوار کو بنی گالہ میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے کی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، آل پارٹیز کانفرنس 9جون کو پشاور میں ہو گی۔پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں مشاورت کے بعد تجاویز الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -