جعلی ڈگری سکینڈل ،ایگزیکٹ کے شعیب شیخ اور اہلیہ سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ درج

جعلی ڈگری سکینڈل ،ایگزیکٹ کے شعیب شیخ اور اہلیہ سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ درج

 اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے نے جعلی ڈگری سکینڈل میں’’ ایگزیکٹ‘‘ کے مالک شعیب شیخ ان کی اہلیہ عائشہ شیخ اور وقاص عتیق سمیت 21 افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ، ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر انعام غنی کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ میں ملوث 17ملزم زیر حراست ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ فراڈ‘ دھوکہ دہی‘ منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت ایگزیکٹ آفس سے دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کے خلاف جعلی اسناد کی خرید و فروخت‘ عالمی اداروں سے جعلی الحاق سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

مزید : صفحہ اول