پاکستان دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے ،نریندر مودی

پاکستان دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے ،نریندر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈھاکہ (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے ۔ا بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ پاکستان آئے روزدہشتگردی کو فروغ دے کر مسلسل بھارت کیلئے مشکلات پیداکررہا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ 1971 کی بنگلہ دیش لبریشن وار کے دوران پاکستان کے 90 ہزار جنگی قیدی بھارت کے پاس تھے اوراگر ہمارا شیطانی ذہن ہوتا تو ہم نہیں جانتے اس وقت کیا فیصلہ کرتے ۔انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں،بھارت گزشتہ 40 برسوں سے اس صورتحال سے پریشان ہے اوربہت سے معصوم لوگ مارے جاچکے ہیں، دہشتگردی سے منسلک لوگوں کو اس سے کیا فاہد ہ ہوا اور انھوں نے دنیا کو کیا دیا؟۔دہشتگردی کی کوئی قدر ، اصول اور روایات نہیں ہوتیں اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے یہ انسانیت کی مخالفت کرتی ہے۔بھارتی وزیراعظم کے2روزہ دورہ بنگلہ دیش کے آخری روز جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ملک انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔دونوں ممالک نے دہشتگردی میں ملوث گروپوں اور افراد کے بارے میں معلومات کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیاہے ۔دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -