مستونگ، سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 3 دہشت گردہلاک

مستونگ، سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 3 دہشت گردہلاک

مستونگ(اے این این)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ضلع واشک سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ آواران میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں4افراد ہلاک،6 زخمی ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے جوہان اور برگ میں ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا ۔ سیکیورٹی اہل کاروں کو 8ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی ۔ جوہان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 3کیمپ بھی تباہ کردئیے گئے ۔ ادھر ضلع واشک کے نواحی علاقے سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ضلع آواران کے علاقے مشکے کپودمیں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں دولت خان ،پیر محمد ،پیر بخش اور رحمان شامل ہیں ۔ لیویز اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا ۔

مزید : صفحہ اول