گلگت بلتستان کیلئے گندم پرسبسڈی ختم نہیں کی جارہی، پرویز رشید

گلگت بلتستان کیلئے گندم پرسبسڈی ختم نہیں کی جارہی، پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پیپلز پارٹی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان کیلئے گندم پرسبسڈی ختم نہیں کی جارہی، افواہیں گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم پر سبسڈی ختم کرنے کی افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں ۔ دھیمے لہجے میں تندوتیز بیانات دینے کی شہرت رکھنے والے وزیر اطلاعات نے یہیں بس نہیں کی بلکہ ان بے بنیاد اور جھوٹی افواہوں کی وجہ بھی ساتھ ہی بتاڈالی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ یہ افواہیں گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں ۔ چند روز قبل پیش کئے گئے بجٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں گندم کیلئے 6 ارب 50 لاکھ روپے کی سبسڈی رکھی ہے ۔ یاد رہے کہ اتوار کو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے گندم پر سبسڈی ختم کردی ہے ۔ اپوزیشن رہنما نے اس اقدام کو علاقے کے مکینوں کے خلاف ظلم قرار دیا ۔

مزید :

صفحہ اول -