الیکشن کمیشن کا پرویز خٹک کے بھائی سمیت دیگر اہلکاروں کو نوٹس ، کل طلب

الیکشن کمیشن کا پرویز خٹک کے بھائی سمیت دیگر اہلکاروں کو نوٹس ، کل طلب

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے بھائی سمیت دیگر اہلکاروں کو نوٹس جاری کرکے کل بروز منگل 9جون کو طلب کرلیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیش نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شکایات پر وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک ،ڈی پی اور نوشہرہ،ڈی آر او،آر او سمیت دیگر حکام کو کل بروز منگل9جون کو طلب کرلیا گیا،واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پر الیکشن کے دوران الیکشن عملے پر سیاسی اثرورسوخ سمیت دیگر الزامات کے شکایات موصول ہوئی تھی

مزید : صفحہ اول