عید کے بعد نئے اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی، غوث علی شاہ

عید کے بعد نئے اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی، غوث علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)مسلم لیگ کو متحد کرنے میں سرگرم سابق اسپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چھٹہ،سابق سنیئر مشیر حکومت پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ،سابق وزراء اعلیٰ سید غوث علی شاہ اور سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد نئے اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی،اس سلسلے میں مشاوت مکمل کرلی گئی ہے،خیبر تا بولان لیگیوں سے رابطے اور لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے اتوار کو سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ کی رہائش گاہ پر دئیے گئے ظہرانے کے بعد خالد آرائیں ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ان رہنماؤں نے کہا کہ نئے اتحاد کی قیادت کسے سونپی جائے گی،اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے،تاہم جو بھی قیادت کریگا وہ عوام کا مقبول اور جمہوریت پر یقین کرنے والا شخص ہوگا،ایک سوال پر حامد ناصر چھٹہ نے کہا کہ انہیں فی الحال عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں،لیکن صورتحال تبدیل ہونے میں وقت نہیں لگتا ہے،انہوں نے کہا کہ نئے اتحاد میں شامل ہونے والوں میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے بڑے نام ہیں،حامد ناصر چھٹہ نے کہا کہ اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے،تاہم وقت آنے پر مشاورت سے فیصلہ کرلیا جائے گا،حامد ناصر چھٹہ نے کہا کہ انتخابات 2013 میں دھاندلی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے،سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ نوازشریف زبان کے اتنے پکے ہیں کہ انہوں نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے ،لیکن ان کی حکومت کو2 سال ہوچکے ہیں ،لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے

مزید :

صفحہ اول -