پنجاب کے بجٹ میں غر یبوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائینگے،رانا ثناء اللہ

پنجاب کے بجٹ میں غر یبوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائینگے،رانا ثناء اللہ

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں انکی شکست یقینی ہو گی ‘پنجاب کے بجٹ میں غر یبوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ران ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے عوام تحر یک انصاف اور عمران خان کی احتجاجی اور دھر نوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں او ر ہر گزرتے دن کے ساتھ تحر یک انصاف کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بدتر ین دھاندلی کی ہے جسکے خلاف نہ صرف سیاسی جماعتیں بلکہ عوام بھی انکے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں عمران خان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی تحر یک انصاف کو شکست ہوگی ۔

مزید : صفحہ اول