ترقیاتی سکیموں کے بجٹ میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے

ترقیاتی سکیموں کے بجٹ میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی )صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت شرح نمو میں اضافہ ہوگا اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کے بجٹ میں اضافے سے نوکریاں پیدا ہوں گی اور بے روزگاری میں حتی الامکان کمی لائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا جس میں تمام سیکٹرز کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں اور اس ضمن میں توانائی کے منصوبوں پربڑی رقم مختص کرنا خوش آئند ہے۔

مزید :

کامرس -