سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 8 فیصد اضافہ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 8 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)رواں مالی سال مئی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مقامی فروخت دو کروڑ چون لاکھ ٹن رہی ، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت اضافے کے ساتھ دو کروڑ چوون لاکھ ٹن رہی جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں دو کروڑ 23لاکھ ٹن تھی جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں آٹھ لاکھ ٹن کمی ریکارڈ کی گئی ، رواں سال مئی میں سیمنٹ کی مقامی مانگ میں آٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔
رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران 66 لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ،اے پی سی ایم اے کا کہناہے کہ مقامی فروخت میں اضافے کے باعث برآمدات میں واضح کمی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

مزید :

کامرس -