رواں سال مئی کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 11فیصد اضافہ

رواں سال مئی کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 11فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) مئی 2014ء کے مقابلہ میں گزشتہ ماہ مئی 2015ء کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق مئی 2015ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 4لاکھ 9ہزار ٹن تک بڑھ گیا جبکہ سال 2015ء کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اور کھاد کی فروخت کا حجم 22لاکھ 90ہزار ٹن تک پہنچ گیا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران کھاد کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے زرعی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے مدد ملے گی جس سے ملک کی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔

مزید : کامرس