کسٹم ڈیوٹی سے حاصل محصولات کی مالیت 23کروڑ50لاکھ روپے رہی

کسٹم ڈیوٹی سے حاصل محصولات کی مالیت 23کروڑ50لاکھ روپے رہی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت کو رواں مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی محصولات کی مجموعی مالیت 235 ملین رہی جو کہ رواں مالی سال 2014-15 سے 25.1 فیصد زیادہ ہے ۔ وفاقی حکومت کو 17 مختلف شعبوں سے حاصل ہونے والے مجموعی محصولات میں ٹیکسٹائل مشنری کے 54 مختلف ایٹم کی برآمد سے 5746 ملین روپے ، چائے کافی کی برآمد سے حاصل ہونے والی کسٹم ڈیوٹی 4566 ملین روپے ، گاڑیوں کی برآمد سے 49706 ملین مشینری میکنیکل کی مصنوعات سے 20989 ملین الیکٹریکل مشینری کی مختلف 85 اقسام سے 24100 ملین روپے ، آئرن اور آئرن سے بنی 72 مصنوعات 9998 ملین روپے حاصل ہوئے۔

، پلاسٹک کی 39 مصنوعات کی برآمد سے 13577 ملین روپے ، پیپر اور پیپر بورڈ کی 48 مصنوعات سے حاصل محصولات 8454 ملین روپے کیمیکل اور کمینکل سے بنی 29 مختلف مصنوعات کی برآمد سے 6135 ملین روپے ، سٹاپل فائبر کی 55 مختلف مصنوعات سے 6435 ملین روپے ، مختلف قسم کے رنگ اور ڈائیوں کی 32 مصنوعات سے 4235 ملین روپے سٹیبل کی مختلف 73 اقسام کی برآمد سے 6314 ملین روپے کیمیکل مصنوعات 3477 ملین روپے دیگر مختلف قسم کی مصنوعات پر برآمد ی کم ڈیوٹی سے حاصل رقم 99799 ملین روپے کے محصولات حاصل کئے گئے ۔ #/s#۔(جاوید)

مزید : کامرس