ایف پی سی سی آئی کی 38 ویں ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب 12 جون کو ہو گی

ایف پی سی سی آئی کی 38 ویں ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب 12 جون کو ہو گی

اسلام آباد (این این آئی)وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے زیر اہتمام 38 ویں ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب12 جون کو پرل کانٹیننٹل ہوٹل کراچی میں منعقد ہو گی۔ ایف پی سی سی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ مذکور ہ تقریب میں ملک بھر کے سرکردہ برآمد کنندگان ، صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ اس پروقار تقریب میں وفاقی وزراء دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ انہوں نے بتایاکہ تقریب کی صدارت وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر میاں محمد ادریس کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ تقریب میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور سمیت دیگر اہم صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ، درآمدی ، برآمدی شخصیات بھی شریک ہوں گی

مزید : کامرس