پاکستانی آم کی برآمدات کے فروغ کیلئے ملائیشیاء میں ’’ مینگو فیسٹیول ‘‘ کی منصوبہ بندی

پاکستانی آم کی برآمدات کے فروغ کیلئے ملائیشیاء میں ’’ مینگو فیسٹیول ‘‘ کی ...

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی آم کی برآمدات کے فروغ کیلئے ملائیشیاء میں ’’ مینگو فیسٹیول ‘‘ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشن کے زیر انتظام کیا جائیگاجبکہ نمائش کے انعقاد کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا اشتراک بھی شامل ہو گا۔ اس کے علاوہ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور یونیڈو بھی معاونت کرینگے۔ پاکستان نے رواں سال فروری اور اپریل میں کوالالمپور میں کینو اور بریانی فیسٹیویلز کا کامیاب انعقاد کیا تھا ۔ مینگو فیسٹیول کا انعقاد رواں ماہ کیا جائیگا جس میں مختلف اقسام کے پاکستانی آموں کی نمائش کی جائے گی۔ توقع ہے کہ نمائش میں بڑی تعداد میں درآمدی و کاروباری اداروں کے علاوہ ملائیشیاء کے عوام بھی کثیرتعداد میں شریک ہونگے۔

جس سے آم کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس