ترک کمپنی زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گی، سکیرٹری زراعت پنجاب

ترک کمپنی زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گی، سکیرٹری زراعت پنجاب

راولپنڈی (اے پی پی )سیکرٹری زراعت پنجاب راشد محمود نے کہا ہے کہ ترک کمپنی پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں 5منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی ،سرمایہ کاری کے طریقہ کار اور تفصیل کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ماہ میں ترک نمائندوں اور محکمہ زراعت کا اجلاس منعقد ہو گا ۔ یہ بات انہوں نے ایک اجلاس میں بتائی۔ اجلا س میں ترک کمپنی کونیہ سیکر کے نمائندے مسٹر احمد ڈیورن(بزنس ڈویلپر)، سمسٹن اوزین کے علاوہ محکمہ زراعت کی طرف سے گلزار حسین شاہ، سپیشل سیکرٹری زراعت ، حسین سردار ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)، ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)، چوہدری اشرف ڈائریکٹر جنرل (واٹر مینجمنٹ )،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات اور رانا محمود اختر چیف پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن سیل بھی شریک تھے۔اجلاس میں دونوں ملکوں کے ماہرین کی طرف سے زرعی شعبہ میں مہارت اور ترقی سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے جن منصوبوں پر اتفاق کیا ان میں ڈرپ اریگیشن سسٹم ، تصدیق شدہ بیج کی تیاری ، آم، امرود اور آلو کی ویلیوایڈیشن کے علاوہ بائیو گیس ٹیکنالوجی سے مربوط کرتے ہوئے کنٹریکٹ فارمنگ اور ہائڈرو پونک فارمنگ شامل ہیں۔اجلاس میں گلزار حسین شاہ سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب کو ان منصوبوں کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔

مزید : کامرس