این اے 108ضمنی انتخابات ، پولنگ جاری ، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

این اے 108ضمنی انتخابات ، پولنگ جاری ، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ ...
این اے 108ضمنی انتخابات ، پولنگ جاری ، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

  

منڈی بہاﺅالدین (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رکن کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108میں پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ، حلقے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخابات جاری ہیں ، ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پی پی پی ، ق لیگ اور جماعت اسلامی سمیت 10امیدوار میدان میں ہیں اور چار لاکھ اکتیس ہزار دو سو انہتر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ حلقے میں 289پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، پولنگ سٹیشنوں کے باہر اور اندر پولیس اور رینجرز تعینات ہے ۔

مزید : قومی /Headlines