گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سیکیورٹی ہائی الرٹ

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سیکیورٹی ہائی ...
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سیکیورٹی ہائی الرٹ

  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوچکاہے جو بغیر کسی وقفہ کے شام چار بجے تک جاری رہے گی ،سات اضلاع میں 24 نشستوں کے لیے کل 271 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 6 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس موقع پر گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے۔

 انتخابات میں ن لیگ کے 24 ، پیپلزپارٹی کے 22، تحریک انصاف کے 21، جے یو آئی اور تحریک اسلامی کے 10، ایم کیو ایم کے 9 امیدوار میدان میں ا ترے ہیں جبکہ 24 آزاد ہیں۔

وہ گن شپ ہیلی کاپٹر جو بھارت کی رسوائی کا باعث بن گیا، آج بھی گلگت میں موجود، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے فوج، رینجرز اورگلگت بلتستان سکاوَٹس کے6ہزارسے زیادہ اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہیں۔ پاک آرمی کے 8 یونٹس کو 1143 پولنگ سٹیشنزمیں تعینات کردیا گیا، ضلع گلگت میں دفعہ144 نافذ کی گئی ہے اورعوامی اجتماعات، ریلیوں، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نعرے بازی اور لاﺅڈسپیکر کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے باہرتعینات فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں، امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ پولنگ سٹیشنز پر 112 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ہدایت کی کہ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں یا الیکشن کے دوران کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ الیکشن مکمل طور پر آزادانہ اورپر امن ماحول میں ہو۔

مزید : قومی /اہم خبریں