ذوالفقار مرزانے کمرہ عدالت کے باہراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کا گریبان پکڑلیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا عدالت پیشی کے موقع پر اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکے اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا گریبان پکڑلیا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ذوالفقار مرزا کی طرف گریبان پکڑے جانے کامعاملہ پیپلزپارٹی لائر ز فورم کے رہنماءاور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل قاضی بشیر نے عدالت میں اٹھادیاجس پر ذوالفقار مرزاکمرہ عدالت میں پھر برہم ہوگئے ، عدالت نے قاضی بشیر کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
قاضی بشیر نے عدالت میں استدعا کی کہ وہ اپیل کرتے ہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے ، ذوالفقار مرزا کا بھروسہ نہیں ، یہ شخص کبھی بھی کچھ بھی کراسکتاہے ۔