سمندر ی طوفان شمال مغرب کی سمت میں اومان سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں :ڈی جی میٹ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباﺅ سمندر طوفان میں تبدیل ہو گیاہے جو کہ شمال مغرب کی سمت میں اومان سے ٹکرائے گا تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غلام رسول کا کہناتھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں بارشوں کا مکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ،کراچی،حیدرآباد،سجاول میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں سیلابی کیفیت 10سے 12جون تک متوقع ہے ۔