بھارت میں مسائل سے تنگ کسانوں نے برطانوی پرچم لہرادیا

بھارت میں مسائل سے تنگ کسانوں نے برطانوی پرچم لہرادیا
بھارت میں مسائل سے تنگ کسانوں نے برطانوی پرچم لہرادیا

  

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسائل سے تنگ کسانوں نے برطانیہ کا پرچم لہرادیا۔تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرائے تھے تاہم اب ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں بھی لوڈشیڈنگ، پانی کی کمی سیت دیگر مسائل کا سامنا کرنے والے کسانوں نے برطانیہ کا پرچم لہرادیا۔

بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی للیتا یادو نے یونین جیک لہرائے جانے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اَن پڑھ کسان اپنے طور ایسا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔ حریت رہنماﺅں کا موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کا واقعہ ہویا مدھیہ پردیش میں یونین جیک لہرائے جانے کا، دونوں واقعات میں ایک بات مشترک ہے کہ عوام بھارتی حکومت سے عاجر آچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی