افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، کمانڈروں سمیت 19شدت پسند ہلاک ، سات اہلکار شہید

افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، کمانڈروں سمیت 19شدت پسند ہلاک ، ...
افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، کمانڈروں سمیت 19شدت پسند ہلاک ، سات اہلکار شہید

  

راولپنڈی ، میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ کمانڈروں سمیت 19شدت پسندمارے گئے ہیں جبکہ گھیرے میں آنے پر خود کو اڑانے والے خودکش حملہ آور کی زد میں آکر سات سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر رات کے وقت آپریشن شروع کیا ، اس دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 19شدت پسند مارے گئے جن میں پانچ کمانڈرشامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے گھیرے میں آنے پر اپنی بارود سے بھری خودکش جیکٹ اڑالی جس کے نتیجے میں گھیراﺅ کرنیوالے سات اہلکار شہید ہوگئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ کے بعد بھی سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے تاکہ کوئی بھی شرپسند باقی نہ رہے ۔

مزید : قومی /Headlines