کسٹم حکام نے لند ن سے کراچی آنے والی پرواز کے فضائی عملے سمیت پائلٹ کو حراست میں لے لیا

کسٹم حکام نے لند ن سے کراچی آنے والی پرواز کے فضائی عملے سمیت پائلٹ کو حراست ...
کسٹم حکام نے لند ن سے کراچی آنے والی پرواز کے فضائی عملے سمیت پائلٹ کو حراست میں لے لیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لندن سے کراچی آنے والی پرواز کو روک لیا ہے اورپائلٹ سمیت پرواز کے فضائی عملے کو حراست میں لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے کراچی آنے والی پرواز کو کسٹم حکا م نے ٹیک آ ف سے کچھ دیر قبل روک لیا اور دوگھنٹے مسلسل سامان کی تلاشی کے بعد پرواز میں موجود فضائی عملے کے سات ارکان کو حراست میں لے لیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ لندن میں پی آئی اے کے عملے کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں