این اے 108ضمنی انتخاب،ن لیگ ،پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا ،پولنگ کا عمل معطل

این اے 108ضمنی انتخاب،ن لیگ ،پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا ،پولنگ کا عمل معطل
این اے 108ضمنی انتخاب،ن لیگ ،پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا ،پولنگ کا عمل معطل

  

منڈی بہاوالدین (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108کے منگوپنڈی پولنگ سٹیشن نمبر 138پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ن لیگ اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے ساتھ جھگڑاہواہے جس سے پولنگ کا عمل معطل ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ن لیگ کے کارکن دھاندلی میں ملوث ہیں اور وہ ’پرچیاں‘ڈال رہے ہیں تاہم تحریک انصاف کسی بھی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دے گی ۔

تینوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آئے تو پہلے تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گتھم گتھا ہو گئے لیکن وہاں پر موجود پولیس اہلکار بھی ان کو چھڑاونے کیلئے بیچ میں نہ آئے تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108سے اعجاز چوہدری کے نااہل قرار دیے جانے کے بعد ضمنی انتخاب ہو رہاہے ۔

مزید : منڈی بہائو الدین /اہم خبریں