ناگالینڈ کے باغیوں نے بھارتی فوج کے لاجوکیمپ پر حملہ کردیا

ناگالینڈ کے باغیوں نے بھارتی فوج کے لاجوکیمپ پر حملہ کردیا
ناگالینڈ کے باغیوں نے بھارتی فوج کے لاجوکیمپ پر حملہ کردیا

  

نئی دہلی (اے پی پی) ناگالینڈ کے باغیوں نے بھارتی فوج کے لاجو کیمپ پر حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے ضلع تراپ میں واقع بھارتی فوج کے لاجو کیمپ پر باغیوں نے حملہ کیا اور فائرنگ کی تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ چند روز قبل منی پور میں بھی باغیوں نے بھارتی فوجی قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں 21 اہلکار مارے گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی