پی کے چین میں 100کروڑ کمانے والی بھارت کی پہلی فلم بن گئی

پی کے چین میں 100کروڑ کمانے والی بھارت کی پہلی فلم بن گئی
پی کے چین میں 100کروڑ کمانے والی بھارت کی پہلی فلم بن گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسٹر پرفیکٹ نے نام سے جانے جانے والے ہیر و عامر خان نے بھارت کے بعد چین میں بھی اہم اعزاز حاصل کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عامر خان کی فلم ’پی کے‘چین میں 100کروڑ کمانے والی بھارت کی پہلی فلم بن گئی ہے ،پی کے فلم نے چین میں ایک کروڑ 58لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیاہے جو کہ بھارتی کرنسی میں 101کروڑ 81لاکھ روپے بنتے ہیں جب کہ چین میں فلم کی نمائش اب بھی کامیابی سے جاری ہے ۔

مزید : تفریح