رہائی کے اگلے ہی دن چورکی اسی سٹور میں پھر چوری ، جیل پہنچ گیا
ٹرینٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)15سال کی جیل کاٹنے کے بعد چور دوبارہ نیوجرسی سٹور میں چوری کرنے پہنچ گیا اور اب کی بار اسے 16سال کے لیے جیل بھیج دیاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 41سالہ ملزم رہائی کے بعد نیوجرسی کے اسی سٹور پر دوبارہ چوری کیلئے جاپہنچا لیکن بدقسمتی سے اب کی بار بھی وہی کلرک کاﺅنٹر پر موجود تھا۔ برجٹن کے رہائشی کرسٹوفر ملر کو 16سال قید کی سزا سنادی گئی ، وہ رواں سال کے شروع میں ہی چوری کی سزابھگتنے کے بعد آزاد ہواتھا۔
حکام کے مطابق چوری کی یہ واردات پہلی چوری کی سزا پوری ہونے پر ملر کی رہائی کے اگلے ہی روز ہوگئی جس میں ملزم 389ڈالر اور ملازمین کے موبائل فون لوٹ کر پیدل ہی فرارہوگیا۔
سٹور کے کلرک کو پہلے ہی کرسٹوفرملر کی رہائی کے بارے میں آگاہ کیاجاچکاتھا ، اس نے سٹور میں 1999ءمیں چوری کرنیوالے اِسی شخص کو دوبارہ شناخت کرلیا ۔