سعودی ہسپتال میں ایشیائی نرسوں کو ’ناچنا‘ مہنگا پڑ گیا

سعودی ہسپتال میں ایشیائی نرسوں کو ’ناچنا‘ مہنگا پڑ گیا
سعودی ہسپتال میں ایشیائی نرسوں کو ’ناچنا‘ مہنگا پڑ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ہسپتال میں ایشیائی نرسوں کی ویڈیوسامنے آنے کے بعد حکام نے فیصلہ کیاہے کہ جرمانے کے طور پر ان کی پانچ دن کی تنخواہ کاٹی جائے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ صحت کے حکام نے فیصلہ کیاہے کہ ویڈیو میں دکھنے والی ایشیائی نرسوں کی ماہانہ تنخواہ میں سے پانچ دن کی تنخواہ کاٹی جائے ،جنوبی صوبے عصیر کے محکمہ صحت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ویڈیو جس میں المجردہ شہر میں واقع سرکاری ہسپتال کے ریسٹ روم میں نرسیں ناچ رہی ہیں کی تحقیق کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی ۔

محکمہ صحت کے ترجمان سعید النقیرنے بتایاکہ جرمانے کے طور پر ماہانہ تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ کیاہے ، ایسی حرکات محکمہ صحت میں برداشت نہیں کیے جاسکتے ۔

مزید : بین الاقوامی