ایٹمی طاقت ہیں، انڈیا کی کیا جرأت ہمیں دھمکیاں دے: مشرف

ایٹمی طاقت ہیں، انڈیا کی کیا جرأت ہمیں دھمکیاں دے: مشرف
ایٹمی طاقت ہیں، انڈیا کی کیا جرأت ہمیں دھمکیاں دے: مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انڈیا کی کیا جرأت کہ ہمیں کھلم کھلا دھمکیاں دے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کارگل میں ہم نے ثابت کردیا تھادفاعی طور پر جیتی ہوئی جنگ سیاسی طور پر ہاردی گئی، اس وقت بھی نواز حکومت تھی اور آج بھی نواز شریف کی حکومت ہے۔
پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے دور حکومت میں پاکستان پوری دنیا میں سراٹھا کر جی رہا تھا اور ہم نے ہی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کو شکریہ کے ساتھ قرضہ لینے سے انکار کردیا تھا، ہم ایٹمی طاقت ہیں ہمیں اپنے آپ پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے کوئی بھی ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتا۔
سابق صدرکا کہنا تھا کہ او آئی سی بدقسمتی سے پچھلے چند سالوں میں اپنا کردار ادا نہ کرسکی جو اس کو کرنا چاہیے اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ آج جو کچھ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے، برمی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں یہ پوری دنیا کے لئے شرم کا مقام رکھتی ہے۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ سیاسی کیسوں اور سیکیورٹی میں الجھا کر پیچھے رکھا جارہا ہے مسلمانوں کے معاملات انصاف کے تقاضوں کے تحت جب جلد حل نہ کئے گئے تو معاملات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ انہوں نے کہا مجھے سیاسی کیسوں اور سیکیورٹی میں الجھا کر پیچھے رکھا جارہا ہے میں بہت جلد انشاء اللہ عوام سے رابطہ مہم شروع کروں گا۔ آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے انڈیا کے بارے میں جو چپ سادھ لی ہے وہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

مزید :

اسلام آباد -